سید کو زکاۃ دینا



سوال :۔میں ایک سید فیملی سے تعلق رکھتا ہوں اور مجھے اپنے مال کی زکوۃ ادا کرنی ہے۔ مگر میرے بھائیوں کو اپنی شادی کے لئے اور دیگر اخراجات کے لئے پیسوں کی ضرورت ہے۔ تو کیا میں ان کو زکوۃ دے سکتا ہوں ؟
 
جواب: ۔ اللہ تعالی نے سید  حضرات کے لئے زکوۃ کا مال استعمال کرنے کو منع فرمایا ہے۔آپ زکوۃ کی مد کے علاوہ کسی  دوسرے طریقے سے ان کی امداد کرسکتے ہیں۔ ( البحرالرائق علی الکنز : ۲ / ۳۵۲ )