شرعی حد لگوانے کے لیے گناہ کااظہار
سوال :۔ ایک دوستجو کہ شادی شدہ ہے اور دبی میں نوکری کرتا ہے اس نے کچھ بڑے گناہوں کاارتکاب کیاپھر توبہ کی توفیق ہوئی اور ایک عالم دین سے رجوع کیا تو انہوں نے اسے توبہ استغفار کرنے کا کہا ۔ کچھ سال بعد اب وہ مطمئن نہیں ہو رہا کہ شاید اللہ نے معاف نہیں کیا اور اس کے ذہن میں شرعی حد لگوانے کا خیال آ رہا ہے ۔ وہ کیا کرے؟
جواب:۔توبہ واستغفار کافی ہے۔مزید کچھ کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔ اللہ تعالی کی رحمت سے مایوس نہ ہو،اللہ تعالی نے ستر پوشی کامعاملہ کیا ہے تواس پر اللہ کاشکراداکریں اوراپنے گناہ کی تشہیر نہ کرے ۔