کھانا کب لگایا اوراٹھایاجائے؟



سوال: ۔کیا یہ صحیح ہے کہ کھانا  کھانے کے وقت پہلے سب لوگ بیٹھ جائیں اور پھر کھانا لگا یا جائے اور کھانا کھانے کے بعد پہلے کھانا کو ہٹایا جائے ۔سید شجاع الدین کراچی۔
 
جواب:  ۔یہ کھانے کے آداب میں سے ہے اور اس میں نعمت کی قدر اور اس کاشکرانہ زیادہ ہے۔ مناسب یہی ہے کہ   کھانے کے لیے بیٹھنے کے بعد کھانا لگایا جائے   اور  کھانے سے فراغت کے بعد پہلے دسترخوان اٹھالیا جائے، اس کے بعد خود اُٹھیں (سنن ابن ماجۃ، کتاب الأطعمۃ / باب النہي أن یقام عن الطعام حتی یرفع ۲۳۷ رقم: ۳۲۹۵ دار الفکر بیروت)