قربانی میں عقیقہ اور چھوٹے جانور میں دو حصے
سوال :. ہم اپنے ماں باپ کے ساتھ مل کر قربانی کرنا چاہرہے ہیں، سوال یہ ہے کہ کیا قربانی کی گائے میں عقیقہ کا حصہ ڈال کر قربانی کرسکتے ہیں؟
جواب: قربانی کے بڑے جانور میں قربانی کے حصوں کے ساتھ عقیقہ کا حصہ بھی کرسکتے ہیں، ایسی صورت میں جتنے حصے قربانی کے ہوں گے اتنے قربانی کے اور جتنے عقیقے کے ہوں اتنے عقیقے کے ادا ہوں گے۔ (شامی ۹؍۴۷۲)
سوال : ۔قربانی کا بکرا بہت مہنگا ہے تو کیا ایک بکرے میں دو حصے ڈال سکتے ہیں؟
جواب: بکرا صرف ایک ہی آدمی کی جانب سے ذبح کیا جاسکتا ہے اس میں دو آدمیوں کی قربانی کرنا درست نہیں، اگر یہ مہنگا لگ رہا ہو، تو گائے میں حصہ ڈال کر بھی قربانی کی جاسکتی ہے۔