مقروض کاقربانی کرنا
سوال:۔ اگر میرےاوپر دو سال سے قرضہ ہے اور میں آدھا اداکرچکا ہوں مزید آدھا دینے میں 5،6 مہینے لگ سکتے ہیں، تو کیا میں تھوڑا اور قرض لے کر قربانی کرسکتا ہوں؟
جواب : اگر آپ کے پاس سونا چاندی ، کیش، سامان تجارت اور ضرورت سے زائد سامان اتنا ہے کہ قرضہ منہا کرکے بھی ساڑھے باون تولہ چاندی کی قیمت سے زیادہ ہے تو آپ پر قربانی واجب ہے، ور اگر اتنی مالیت نہیں بچتی تو آپ پر قرض لے کر قربانی کرنا واجب نہیں ہے،اگر آپ قرض اٹھا کر قربانی کرلیں گے تو قربانی اداہوجائے گی۔درمختار (۹/۳۷۹ ، کتاب الأضحیۃ) الفتاوی الہندیۃ (۵/۲۹۲، کتاب الأضحیۃ ، الباب الأول)