اولاد نہ ہومیراث کسے ملے گی
سوال :۔ میں پوچھنا چا ہتاہوں کہ اگر کسی شخص کے ہاں اولاد نہ ہو تو اسکی وفات کے بعد اسکی جائداد کا وارث کون ہوگا؟ اسی طرح اسکی زوجہ کی وفات کے بعد زوجہ کی جائیداد کا وارث کون ہوگا؟
جواب:۔ اولاد نہ ہوتو دوسرے قریبی رشتہ داروارث ہوتے ہیں مثلا والدین اوربیوہ کو حصہ ملتا ہے۔قرآن کریم نے بارہ قریبی رشتہ داروں کو بیان کیا ہے جن کو مقررہ حصہ ملتا ہے جن میں باپ ،دادا،ماں شریک بھائی اور شوہر مردوں میں سے شامل ہیں اور آٹھ عورتیں ہیں جن میں بیٹی اور پوتی کے علاوہ بیوی ،سگی بہن ،باپ شریک یا ماں شریک بہن اور ماں اور دادی وغیرہ شامل ہیں ۔یہ رشتہ دارنہ ہو ں تو پھر دوسرے درجے میں عصبہ کو میراث ملتی ہے۔عصبہ کے بھی تین درجے ہیں اور اس کے بعد ذوی الارحام وارث ہوتے ہیں ۔یہ وہ قریبی رشتہ دار ہیں جن کاحصہ متعین نہیں ہے اور وہ عصبہ بھی نہیں ہیں ۔پھر اسی طرح جس کے لیے نسب کا اقرار ہو یا جس کے متعلق میت نے وصیت کی ہو ۔اگر کوئی بھی مستحق میراث نہ ہو تو میراث کو بیت المال میں جمع کردیا جاتا ہے یا فقراء میں تقسیم کردیا جاتا ہے۔