دو دوستوں کا ایک گھر پر رشتہ بھیجنا ایک دوست کا رشتہ ہونا اور دوسرے دوست کا ناراض ہونا کیسا ہے ؟
سوال:۔ایک شخص نے کہیں رشتہ بھیجا اور اس کے کچھ ہی عرصے بعد اس کے دوست نے بھی رشتہ بھیجا اور اس بعد میں بھیجنے کا والے کا رشتہ طے ہوگیا،اس وجہ سے اب پہلا شخص دوسرے سے ناراض ہے کیااس کی ناراضگی درست ہے؟
جواب:۔اگر کسی نے کسی جگہ رشتہ بھیجا ہو تو دوسرے کے لیے اس وقت وہاں رشتہ بھیجنا جائز ہے جب پہلا شخص اس کی اجازت دے یا پہلے شخص نے رشتے کا پیغام دے کر واپس لے لیا ہو یا لڑکی والوں نے انکار کردیا ہو یا صاف انکار تو نہ کیا ہو مگر ان کا رشتے کی طرف عدم میلان ظاہرہو۔اگر ان صورتوں میں کوئی نہ ہو تو دوسرے شخص کا وہاں پیغام بھیجنا درست نہیں۔