والد کی وفات کے بعد زیادہ عطیہ کا مطالبہ



سوال: ۔میرےوالدصاحبنے اپنی زندگی میں اپنے مکان کا فیصلہ اسطرح کیا کہ مکان میرے بڑے بھائی کے نام کردیا اور مجھے مکان میں میرے حصے کی رقم بڑے بھائی سے دلوائی  اور مجھ سے سٹامپ پیپر لے لیا۔میں یہ سمجھتا ہوں کہ وہ رقم ناکافی ہے ۔اب والد صاحب کا انتقال ہوچکا ہے کیا میں اسی مکان پہ مزید کوئی رقم وصول کرنےکا حق رکھتا ہوں۔
 
جواب:  اگر والد صاحب  نے اپنا ملکیتی مکان آ پ کے بڑے بھائیکے نام کرنے کے ساتھ  مکان کا قبضہ بھی اسے دے دیا تھا تو وہ مالک ہوگیا ، اور جو رقم آپ کو بڑے بھائی سے دلواکر آپ کو دے دی وہ آپ کی ہوگئی، اب  آپ  مزید کسی رقم کے مطالبہ کا حق نہیں رکھتے۔