قربانی کا جانور ذبح سے پہلے یا بعد میں بچہ دے دے
سوال:۔ قربانی کاجانور اگرذبح سےپہلے بچہ دے دےتو اسے بھی ماں کے ساتھ ذبح کردیا جائے یا زندہ صدقہ کردیا جائے ، اگر نہ کیا، یہاں تک کہ سال گزر گیا تو کیا حکم ہے؟
جواب:۔اگرقربانی کا جانور ذبح سے پہلے بچہ جن دے یا قربانی کے بعداس کے پیٹ سے زندہ بچہ نکل آئے تو اس کوبھی ذبح کرکے گوشت صدقہ کردیا جائے اور اگر مردہ نکلے تو اس کو استعما ل میں لانا جائز نہیں ہے ۔ اگر اس کو قربانی کے ایام میں ذبح نہیں کیا تو قربانی کے ایام گزرنے کے بعد زندہ صدقہ کردیا جائے ، اگر گم یا ضائع ہوگیا یا اس کو ذبح کرے کھا لیا تو اس کی قیمت صدقہ کرنا ضروری ہوگا۔ اگر اس کو ذبح نہیں کیا اور نہ ہی صدقہ کیا یہاں تک کہ سال گزرگیا تو اب یہ اگلے سال کی قربانی کے لیےکافی نہیں ہوگابلکہ اگلے سال اگراسے ذبح کردیا تو اس کو ذبح شدہ ہی صدقہ کرنا ہوگا اور ذبح کی وجہ سے قیمت میں جو کمی اتنی رقم بھی صدقہ کرنا لازم ہوگا۔الدر المختار وحاشية ابن عابدين (رد المحتار) (6/ 322)