قرض اداکیے بغیرعمرے کرنا
سوال :۔ کیا کسی مقروض کا قرضہ ادا کرنے کی بجائے ہر سال عمرہ کرنے چلا جانا، کیا یہ عمل جائز ہے؟
جواب: قرض کی ادائیگی کی استطاعت ہونے کے باوجود اس میں ٹال مٹول کرنا سخت گناہ ہے۔حدیث مبارکہ میں اسے ظلم سے تعبیر کیا گیاہے اور فقہاء نے اسے مکروہ لکھا ہے۔قرض دینے والے چاہے تو ایسے شخص کوعمرہ کی ادائیگی پر جانے سے روک سکتا ہے۔الفتاوىالهندية (1/ 221)