سنن غیر مؤکدہ اور نوافل کی ادائیگی کاطریقہ
سوال :میں نے یہ جواب پڑھا تھا کہ : "غیر مؤکدہ اور نوا فل میں چوں کہ ہر دو رکعت کی حیثیت مستقل نماز کی ہے، اس لیے ان میں زیادہ بہتر یہ ہے کہ دوسری رکعت کے قعدہ میں ”التحیات“ کے بعد درود شریف بھی پڑھیں اور تیسری رکعت میں کھڑا ہونے پر ثناء بھی پڑھیں"، تو درود شریف کے بعد دعا اور پھر سلام بھی ہوتا ہے، وضاحت فرمائیں ۔ سید حامد حسین
جواب: ۔چار رکعت والی سنت غیر موکدہ اور نوافل کی ہر دو رکعت مستقل نماز ہوتی ہے،اگر چار رکعت سنت غیر مؤکدہ یا نوافل پڑھ رہے ہوں تواس میں بہتر یہی ہے کہ دوسری رکعت کے قعدہ کے بعد درود اور دعا پڑھیں اور تیسری رکعت میں ثنا بھی پڑھیں لیکن چوں کہ یہ ایک سلام کے ساتھ چار رکعت والی نماز ہے اس لیے سلام دو رکعت کے بعد سلام نہیں پھیریں گے۔