بیوی کا کسی دوسرے کے بچےکو دودھ پلانے کامعاہدہ کرنا



بیوی کا کسی دوسرے کے بچےکو دودھ پلانے کامعاہدہ کرنا
 
جواب:۔ایک  طلاق یافتہ عورت ہے وہ کسی  سے نکاح کرلیتی ہے مگر کسی اورکے بچے کو دودھ پلانے کا معاہدہ بھی کیے ہوئے ہے۔اس معاہدے کی شرعی حیثیت کیا ہے اور شوہر کس حد تک اس میں مداخلت کا مجاز ہے؟
(1)اگر بیوی نے نکاح سے قبل کسی بچے کو دودھ پلانے کا معاہدہ کیا ہے تو شوہر معاہدہ ختم کرنے یا بیوی کو معاہدے کی تعمیل سے روکنے کا مجاز نہیں۔
(2)اگر  بیوی نے  نکاح کرنے کے بعد شوہر کی رضامندی سے دودھ پلانے کا معاہدہ کیا ہے تو بھی معاہدے کی پاسداری لازم ہے۔
(3)اگر بیوی نے نکاح کے بعد بلااجازت شوہر معاہدہ کیا ہے تو معاہدہ درست نہیں اور شوہر کو فسخ معاہدہ کا حق حاصل ہے۔