میت کاقرضہ کس کواداکیاجائے
سوال:۔ میرے ذمہ ایک آدمی کا قرض تھا، وہ وفات پاگیا مجھے پتہ نہیں چلا، اب شریعت کی رو سے واجب الادا رقم میں کس کو دوں ، ان کے کسی رشتہ دار کو تلاش کروں یا اللہ کی راہ میں خیرات کردوں ؟
جواب:۔ قرض خواہ کے انتقال کے بعد یہ رقم اس کے ورثاء کا حق ہے ، لہذااس کے ورثاء کو تلاش کیجیے۔ اگر اس کی تلاش سے مایوسی ہوجائے توپھر رقم اصل مالک کی طرف سے کسی مسلمان فقیر کو صدقہ کردیں۔شامی(4/283، کتاب اللقطۃ، ط؛ سعید)