زمین پر سجدہ نہ کرسکے تو نمازکیسے پڑھے



سوال :۔مکرمی ومحترمی !میں پوچھنا چاہتاہوں کہ جو شخص بغیر سہارے سے کھڑا ہوسکتا ہے اورچل پھر سکتا ہے البتہ کسی معذوری کے باعث زمین پر سجدہ کرنے قاصر ہے کیا وہ اپنی پوری نمازکرسی پربیٹھ کرپڑھ سکتا ہے۔سنا ہے فرض نمازکی پہلیرکعت کےلیے قیام واجب ہے اوراگرواجب چھوٹ جائےتونمازنہیںہوتی ۔جوابمرحمتفرمائیے۔شکریہقاضی جمشید عالم صدیقی لاہور 
 
جواب:۔ جو شخص زمین پر بیٹھ کر سجدہ ادا کرنے پر قادر نہیں ہے تو اس سے قیام کی فرضیت ساقط ہوجاتی ہے۔ایسے شخص کو اختیار ہے کہ کھڑے ہوکر نماز پڑھے اور سجدہ  کرسی پر بیٹھ کر اشارہ سے کرے یا اپنی مکمل نماز بیٹھ کر ادا کرے تاہم اس کے لئے بہتر یہی ہے کہ وہ مکمل نماز بیٹھ کر ادا کرے۔فتاوی شامی(2/، 97، باب صلوٰۃ المریض، ط؛ سعید)