بے پردوعورتوں کے دینی پرورگرام دیکھنا یاسننا
سوال: ۔آج کل ٹیلی ویژن پر خواتین بغیر پردہ کے تلاوت، نعت، تقریر، دینی لیکچرز، دینی پروگرامز اور محرم الحرام کے دنوں میں نوحہ خوانی ,مجالس، دینی محافل اور لوگوں سے سوال جواب کی نشستیں کرتی ہیں۔ ایسا ریڈیو پر بھی ہوتا ہے۔اِن کے بارے کیاشرعی حکم ہے؟ کیاان کےلیے یہ شرعًا جائز ہےاور کیا ان کو سننا یا دیکھنا چاہیے؟
جواب :۔ایسے پروگراموں میں شرکت اوران کادیکھنا یا سنناناجائز ہے۔دینی معلومات کے لیے اوربہت جائز اورمؤثر ذرائع موجود ہیں ۔(رد المحتار) (1/ 406)