شکر اورجشن کافرق
سوال:۔میراسوال یہ ہے کہ کسی جشن کے موقع پردوسروں کو تکلیف دیناجائز ہے۔کیاخوشی منانے کے لیے ضروری ہے کہ دوسروں کو تکلیف دی جائے؟انس عالم،کراچی
جواب :۔کسی نعمت کے حصول پر خوشی کااظہار اگر اسلامی طریقے سے ہو اورحدود وقیود کے اندر ہو تو درست ہے مگرجب یہ عمل دوسروں کے لیے بے جاتکلیف کاباعث بنتا ہے تو حداعتدال سے خارج ہوجاتا ہے۔اصل بات یہ ہے کہ مسلمان خوشی کے مواقع پر جشن منانے لگے ہیں جب کہ بحیثیت مسلمان ہمیں خوشی کے مواقع پر شکراداکرنے کاحکم ہے۔شکربندگی اورعاجزی ہے اورجشن سرور ومستی ہے ۔دونوں کے تقاضے مختلف ہیں اس لیے اول سے کسی کو تکلیف نہیں ہوتی اورانسان حداعتدال میں رہتاہے اوردوسرے میں طبیعت حد اعتدال سے خارج ہوجاتی ہے اوراس کانتیجہ دوسروں کی تکلیف کی صورت میں ظاہر ہوتا ہے۔