فوتگی پر واجب الترک رسوم
سوال :۔موجودہ معاشرے میں فوتگی پر رائج اعمال مثلا حیلہ اسقاط ، چوتھا جمعرات، جس میں ختم قرآن پاک کااہتمام کیا جاتا ہے اور ایک مخصوص جمعرات کو متوفی کے استعمال کےنئے کپڑے اورجوتے وغیرہ خرید کر صدقہ کیا جاتے ہیں سالانہ برسی ، چالیسواں کی اسلام میں شرعی حیثیت واضح فرمادیں۔(محبوب الہی گاؤں ترگڑ)
جواب:۔مروجہ حیلہ اسقاط تو بے شمار مفاسد کا مجموعہ ہے جو واجب الترک ہے۔دیگر اعمال بھی وقت اوردن کی قید کی وجہ سے اورمباح کو لازم سمجھنے کی وجہ سے واجب الترک ہیں (2/ 243، کتاب الصلاۃ، باب صلاۃ الجنازۃ، مطلب فی القراءۃ للمیت واھداء ثوابھا لہ، ط: سعید) ۔الاعتصام للشاطبي (ص: 53)البابالأولتعريفالبدعوبيانمعناهاومااشتقمنهلفظا، ط: دارابنعفان،السعودية)