غسل کے بعدوضو ضروری نہیں



سوال : ۔صرف غسل کیا، وضو  کی نیت نہیں کی تو کیا اس سے وضو ہوجاتا ہے؟ 
 
جواب:۔غسل کے شروع میں باقاعدہ وضو کرنا مسنون ہے؛ لیکن اگر وضو کئے بغیر غسل کرلیا جائے تووضوبھی ہوجاتا ہےاگرچہ وضو کی نیت نہ کی ہو۔طہارت کبری (غسل)کے ساتھ طہارت صغری(وضو) خودبخود حاصل ہوجاتی ہے۔