قرض پر زکوۃ
سوال :۔زکوۃ کی ادائیگی کے بارے میں جواب مطلوب ہے کہ اگر ایک آ دمی پر زکوۃ فرض ہے اور وہ قرض دار ہے تو اس صورت میں وہ کل مالیت میں سے قرض کی رقم نکالنے کے بعد زکوۃ ادا کرے گا یا پھر پوری مالیت پر؟ سید شجاع الدین کراچی
جواب:۔ اگر قرض کی رقم منہا کرنے کے بعد مقروض کے پاس نصاب کے بقدر رقم باقی بچتی ہے تو اس باقی رقم پرزکوۃ کی ادائیگی لازم ہے مثلا اگر کسی کے پاس ایک لاکھ روپے ہیں اور اس پر پچاس ہزار قرضہ ہے تو پچاس ہزار منہا کرنے کے بعدبقیہ پچاس ہزار پر زکوٰۃ لازم ہےلیکن اگر وہ ایک لاکھ یا اس سے زیادہ کا مقروض ہےتو اس پر زکوٰۃ فرض نہیں ہے اوراگر اسی ہزار کا مقروض ہے تو بقیہ بقیہ بیس ہزار چونکہ نصاب کے بقدرنہیں ہے اس لیے اس پر زکوۃ لازم نہیں ۔فتح القدير للكمال ابن الهمام (2/ 160)، ط: دارالفکر