ڈرائیورقصرکرے گا یا اتمام
سوال : ۔ جناب! ہمارے جو محترم ڈرائیورز حضرات ہیں جو بڑی گاڑیاں ٹرک بسیں چلاتے ہیں، دوردراز کا سفر کرتے ہیں ساری زندگی سفر میں گزر جاتی ہے تو یہ نماز کون سی ادا کریں گے مکمل یا قصر.؟کئی ڈرائیور حضرات تو سارا دن سفر کرتے ہیں اور شام کو گھر آتے ہیں ان کا نماز کا کیا طریقہ ہوگا.؟
جواب:۔ ایسے ڈرائیورحضرات جو مستقل سفر میں رہتے ہیں اور ان کا قصد سواستتر کلومیٹر سے زائد کاہوتا ہے تو اپنےشہر کے حدود سے نکلنے کے بعد یہ لوگ مسافر کہلائیں گے اوردوران سفر قصر ہی پڑھیں گے اور جیسے ہی یہ اپنے شہر کی آبادی میں داخل ہوں گے تو پھرمکمل نماز پڑھیں گے۔ (فتاویٰ عالمگیریۃ(1/139) الباب الخامس عشر فی صلاۃ المسافر، ط: رشیدیہ۔کفایت المفتی جلد 3،- مؤلف : حضرت مولانا مفتی محمد کفایت اللہ دہلوی صاحب،- ناشر : دار الاشاعت اردو بازار کراچی پاکستان)