قرض کب معاف ہوتا ہے
سوال: میں نے اپنے دوست کو قرض دیا تھاپانچ سال پہلے،تین سال بعد اس کے والد کی وفات ہوگئی میں نے دل میں سوچا کہ اسے قرض معاف کردیتا ہوں کیونکہ بہن بھائیوں میں وہ سب سے بڑا ہے ، لیکن بیچ میں وہ جب بھی ملتا میں اس سے قرض کی واپسی کا تقاضا کرتا تھااور اب اس نے کچھ رقم مجھے واپس بھی کردی ہےتو سوال یہ ہے کہ دل میں سوچنے سے قرض معاف ہوگیا؟یا پھر میں اس سے قرض کی مزید رقم بھی واپس لے سکتا ہوں، اب مجھے کچھ مشکل آن پڑی ہے تو میں قرض کی واپسی کا تقاضا کررہا ہوں۔
جواب:۔صرف سوچنے یا دل میں خیال آنے سے قرض معاف نہیں ہوتا۔قرض اس وقت معاف ہوتا ہے جب قرض خواہ معاف کردے اورمقروض اسے قبول کرلے یامقروض صراحت کے ساتھ قبول نہ کرے مگر قرض کی معافی کو مسترد بھی نہ کرے۔آپ نے قرض معاف کرنے کی صراحت نہیں ہے اس لیےقرض برقرار ہے اورآپ کے لیے وصول کرنا جائز ہے۔شامی (5/ 302، کتاب الکفالۃ، ط: سعید)