امام کے پیچھے سورہ فاتحہ پڑھنا



اسوال : ۔ امام  کے پیچھے نماز پڑھتے ہوئے سورہ فاتحہ پڑھنا لازم ہے؟ کچھ لوگ کہتے ہیں کہ لازم ہے کہ سورہ فاتحہ کے بغیر نماز نہیں ہوتی اور کچھ کہتے ہیں کہ امام کی قرات مقتدی کی قرات ہے، اور سورہ فاتحہ پڑھنے پر گناہ ملے گا۔ قران و سنت کی روشنی میں جواب دیں۔ (دانش زیب راولپنڈی)
 
جواب :۔ حنفیہ اور بہت سے ائمہ کے نزدیک مقتدی کے لئے جہری یا سری کسی بھی نماز میں امام کے پیچھے سورۂفاتحہ پڑھنا درست نہیں ہے۔یہ موقف انہوں نے قرآن وحدیث کے دلائل پر اختیارکیا ہے ،جن کی تفصیل کاموقع نہیں ،اس لئے امام کے پیچھے سورہ فاتحہ  کی قرات  سے گریز کریں  البتہ سری نمازوں میں اگر دھیان کوبھٹکنے سے بچانے کے لیے اگرآپ سورہ فاتحہ کاتصورکرتے ہیں تو درست ہے۔[الاعراف: ۲۰۴۔عمدۃ القاري ۴؍۴۴۷، کذا في بذل المجہود ۴؍۲۱۳۔إعلاء السنن ۴؍۵۰۔