بدعنوان افسران سے تعلق



سوال:۔ مولانا صاحب میں ایک سرکاری آفس میں  ملازم ہوں اور یہاں  میرے آفیسر  کرپشن بہت زیادہ کرتے ہیں۔وہ  حلال حرام کا کوئی فرق نہیں  کرتے ہیں اور نماز بھی نہیں پڑھتے۔اسلام کی بڑی انہیں  بڑی معلومات ہیں۔ کئی لوگوں  نے انہوں نے نماز کی دعوت بھی دی، یہاں آفس میں نماز کا اہتمام بھی کیا جاتا ہے لیکن وہ متوجہ نہیں ہوتے  تو آفیسرز کے ساتھ کھانااور رہنا جائز ہے یا نہیں؟ یوسف اقبال
 
جواب:۔آپ انہیں حکمت اوردانائی کے ساتھ نماز پڑھنےاورمنکر(کرپشن  )سے بچنے کی تلقین کرتے رہاکریں ۔ملازمت کارسمی تعلق  ان کے ساتھ رکھنے میں حرج نہیں ہے البتہ دوستانہ  رکھنے سے گریزکریں  اوراصلاح احوال یا گناہوں سے نفرت کی وجہ سے ان سے میل جیل نہ رکھیں تو یہ بھی جائز ہے۔کھانے پینے کے وقت اگر وہ ناجائز آمدنی سے کھلائیں یا ان کی اکثر آمدنی ناجائز ہوتوان کا کھانے سے گریز کریں ۔ تکملۃ فتح الملھم(۳۵۶/۵) (عارضۃ الاحوذی لابن العربی  المالکی (8/116) ابواب البر والصلۃ،ط: دارالکتب العلمیہ)