بیوی کاشوہر کاحق ادانہ کرنا



سوال:۔ میرا مسئلہ یہ ہے کہ میری شادی کو ڈیڑھ سال ہو گئے ہیں لیکن جب میں اپنی بیوی کےقریب  جاتا ہو تو وہ مجھے  حقوق  زوجیت اداکرنے نہیں دیتی ،اس وجہ سے ہماری اولاد بھی نہیں ہےمیں کیا کروں؟َ
 
جواب:۔بیوی اگر کوئی شرعی یا طبی عذر رکھتی ہوتو اسے دورکرنا چاہیے اوراگراسےکوئی عذر نہ ہو تووہ سخت گناہ گار ہے۔شوہر کے لیے بیوی کی ناراضگی کے باجوداپنے حق کاحصول جائز ہے اورنکاح ثانی کرنا بھی درست ہے۔(بخاری شریف، باب إذا باتت المرأۃ مہاجرۃ فراش زوجہا، النسخۃ الہندیۃ۲/۷۸۲، رقم: ۴۹۹۹، ف:۵۱۴)