شرط کے وقوع پر طلاق کا وقوع



سوال:۔ اگر شوہر اپنی بیوی کو کال کرکے یہ کہے کہ اگر آج کی تاریخ میں تم میری بہن کے گھر نہیں گئی توتمہیں تین طلاق اور وہ بہن  کے گھر نہیں گئی ہو اور کہے کہ میں نے نہیں سنا تھا کیا طلاق ہو جائے گی اور بیوی حاملہ بھی ہے۔
 
جواب:۔جب شوہر کہتا ہے کہ اس نے شرط لگائی تھی اوربیوی اقرارکرتی ہے کہ اس نے  وہ شرط پوری نہیں کی تو تین طلاقیں واقع ہوچکی ہیں ۔بیوی کا شوہر کی لگائی ہوئی شرط کاسنن ضروری نہیں تھا۔ حاملہ ہونے کی وجہ سے صرف یہ فرق آئے گا کہ بیوی کی عدت بچے کی پیدائش پر ختم ہوگی۔ الدر المختار وحاشية ابن عابدين (رد المحتار) (3/ 355)