مغرب کی نماز میں ایک رکعت ملنے کے بعدنمازمکمل کرنے کاطریقہ
سوال :۔ اگر کوئی نماز مغرب کی تیسری رکعت کے دوران امام سے ملتا ہے تو اس بارے میں کیا احکامات ہیں؟ اس کو تشہد میں کتنی بار بیٹھنا ہوگا؟اس صورت میں بقیہ نماز کی ادائیگی کا طریقہ کار کیا ہوگا؟(دانیال وینس)
جواب:۔ایسا شخص ہر رکعت میں تشہد کے لیے بیٹھے گا۔پہلی رکعت میں امام کاساتھ دینے کے لیے قعدہ میں بیٹھے گا اورتشہد پڑھے گا اوردوسری رکعت میں قعدہ اولی کےلیے بیٹھے گااورتیسری رکعت میں آخری قعدے میں تشہد پڑھنے کے لیے بیٹھنا ہوگا۔ایسا شخص نماز اس طرح اداکرے کہ امام کے سلام پھیرنےکے بعد کھڑا ہوجائے اورثناء،تعوذ اورتسمیہ کے بعد فاتحہ اوراس کے ساتھ سورت ملائے اورقعدہ کرنے کے بعد آخری رکعت کے لیے جب اٹھے تو سورہ فاتحہ کے ساتھ سورت ملائے اورنمازمکمل کرلے۔الغرض جو دورکعتیں چھوٹ گئی ہیں ان دونوں میں قراءت کرے گا۔الفتاوى الهندية (1/ 91)