جمعے سے قبل اوربعد کی سنتیں
سوال:۔میں یہ جاننا چاہتا ہوں کہ کیا جمعہ کی نماز سے پہلے چار سنتیں اور جمعے کی نماز کے بعد کی چارسنتیں دونوں موکدہ ہیں یا غیر موکدہ؟(محمد وسیم الٰہی،گوجرانوالہ)
جواب:۔ جمعہ کی نماز سے پہلے چار رکعتیں ایک سلام سے پڑھنا اور جمعہ کی نماز کے بعد بھی چار رکعت ایک سلام سے پڑھنادونوں سنتِ مؤکدہ ہیں۔الدر المختار وحاشية ابن عابدين (رد المحتار) (2/ 12)