بیٹھ کراذان دینا
سوال : میرا سوال ہے کہ کیا ٹانگوں سے معذور شخص کرسی پربیٹھ کراذان اوراقامت کہہ سکتا ہےنیزکیا داڑھی منڈا شخص اذان یا اقامت کہہ سکتا ہے؟ (قاضی جمشید عالم صدیقی لاہور)
جواب:۔ اگر کوئی شخص ٹانگوں سے معذورہے کھڑا نہیں ہوسکتا تو بیٹھ کر اذا ندے سکتا ہے البتہ غیر معذورکے لیے بیٹھ کر اذان دینا مکروہ ہے اور داڑھی منڈانے والا شخص فاسق ہے ، فاسق کی اذان واقامت مکروہ تحریمی ہے تاہم اگر اس نے اذان یا اقامت کہہ دی تو اس کے اعادہ کی ضرورت نہیں ہے۔الفتاوى الهندية (1/ 54) (الدرالمختار مع الشامي، باب الأذان، مطلب في المؤذن إذا کان، کراچی ۱/ ۳۹۲) (بدائع الصنائع، کتاب الصلوۃ، فصل فیما یرجع إلی صفات المؤذن، بیروت ۱/ ۶۴۶، کراچی ۱/ ۱۵۰، زکریا ۱/ ۳۷۲)