معلمہ پردہ نہ کرتی ہوں
سوال:۔میں سٹوڈنٹ ہوں ۔ہمارے ادارے میں ایک غیر محرم اور غیر مسلم عورت ہمیں پڑھاتی ہے اور اس سے تو پردہ بھی نہیں ہو سکتا اور نہ ہی وہ کوئی پردہ کر تی ہےتو ہم اب کیا کریں کہ ہم اس گناہ سے بچ سکیں اور ہاں ہم یہ ادارہ بھی نہیں چھوڑسکتے۔(سمیع الدین ،کوئٹہ)
جواب: ۔آپ طلبہ دوران لیکچر اپنی نگاہیں نیچی رکھا کریں یابلیک ورڈ کی طرف رکھاکریں یعنی معلمہ پردہ نہیں کرتی توآپ اپنے ذمہ کے کام کرلیاکریں۔ [النور، جزء آیت: ۳۰] (الفتاویٰ الہندیۃ، کتاب الکراہیۃ / الباب الثامن فیما یحل للرجل النظر إلیہ ۵؍۳۲۷ زکریا)