معذورکاپاؤں سے کھانا اورلکھنا



سوال :۔میراسوال یہ ہے ایک آدمی اپنے دونوں ہاتھوں سے محروم ہےلیکن وہ پاؤں سے کام کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے کیا وہ اپنے پاؤں کی مدد سے کھانا کھا سکتا ہے نیزدینی عبارات اورانبیاءکرام ودیگرمقدس ہستیوں کے نام لکھ سکتا ہے۔قاضی جمشید عالم صدیقی لاہور
 
جواب:۔شریعت تو نرمی اورسہولت والا دین ہے۔جوشخص ہاتھوں سے معذور ہے وہ پاؤں  سے  ہاتھوں والاکام لے سکتا ہے لہذاوہ ہاتھوں  سےکھا  بھی سکتا ہے اور مقدس ہستیوں کے نام بھی لکھ سکتا ہے۔ اب اس کے  پاؤں اس کے ہاتھوں کے قائم مقام ہیں ۔أحكام القرآن للجصاص (2/ 277)