خانہ کعبہ یاروضہ اطہر کی تصویر والی جائے نماز کاحکم
سوال:۔ جائے نماز پر کعبہ اور روزہ رسولﷺ کی تصویر ہو تو اس پر نماز پڑھ سکتے ہیں؟ اگر خلاف شریعت ہے تو مارکیٹ میں جتنے لوگ اس کو فروخت کررہے ہیں ان کی بھی رہنمائی فرمادیں۔؟
جواب:۔ جائے نماز پر غیر جاندار کی تصویر ہونا نماز کے لیے مانع نہیں ہے، اور اس سے نماز مکروہ بھی نہیں ہوتی، خانہ کعبہ اور روضہ اقدس کی تصاویر کاحکم بے جان اشیاء کی تصاویر کا ہے اوربے جان شے کی تصویر سے نمازمیں کراہت نہیں ۔دوران نماز ان پر سررکھاجاتا ہےاس لیے توہین اوربے ادبی کاپہلو بھی نہیں ہےالبتہ اس کا خاص خیال رکھا جائے کہ ان نقوش پر قصدا پاؤں نہ پڑے۔