موبائل پر دعائیں اورقرآنی آیات کاحکم
سوال: ۔مجھے یہ پوچھنا ہے کہ ہمارے موبائل میں قرآنی آیات اور دعائیں ہیں تو کیا ہم یہ بغیر وضو کے پڑھ سکتے ہیں۔کیا خنثی یعنی خواجہ سرا ہماری مسجد میں جماعت کے ساتھ یا بلا جماعت نماز پڑھ سکتے ہیں؟(محمد عرفان)
جواب:۔دعائیں تو بغیر وضو پڑھ بھی سکتے ہیں اورچھوبھی سکتے ہیں اورقرآنی آیات کی بغیر وضو تلاوت توجائز ہے البتہ ہاتھ لگانے کے بارے میں احتیاط یہ ہے کہ انہیں بلاوضو نہ چھواجائے البتہ قرآنی متن کے اردگرد کے حصے کو بلاوضو بھی چھوسکتے ہیں۔