سنومین کاحکم
سوال:۔داعیعمران بنمنصور(برطانیہ میں مقیم) نے اپنے ایک بیان میں فرمایا تھا کہ چونکہ سنومین(snowman)انسان کی طرح لگتا ہے لہذا اسے بنانا مصوری کے برابر اور حرام ہے۔ اسکے بارے میں آپ کی کیا رائے ہے؟ (عبداللہ احمد، لاہور)
جواب: ۔سنو مین اگر چہ مختصر سی مدت کیلئے بنایا جاتا ہے لیکن صورت کے اعتبار سے وہ ایک مورت اور بت کی طرح ہوتا ہےاور جان دار کی مکمل حکایت کرتا ہے اس لیے اس کابنانا جائز نہیں اوربنانے والا ان وعیدوں کامستحق ہے جو تصویر کی ممانعت کے بارے میں وارد ہوئی ہیں ۔(السنن الکبری للبیہقي، کتاب الصداق، باب الرخصۃ فیما یوطأ من الصور أو یقطع رؤوسہا، دارالفکر بیروت ۱۱/ ۸۳، رقم: ۱۴۹۴۵)(طحاوي شریف، کتاب الکراہیۃ، باب الصور تکون في الثیاب، دارالکتب العلمیۃ بیروت ۴/ ۱۰۰، رقم: ۶۸۰۶)