ہر تراویح پر دعامانگنا کیسا ہے؟



سوال:  ۔تراویح میں عادت یہ ہے کہ تمام تراویح پڑھ کر آخر میں دعامانگتے ہیںاور بعض جگہ ہرترویحہ پردعا مانگتے ہیں اور دسویں رکعت پربھی دعا مانگتے ہیں،درست طریقہ کیا ہے؟
 
جواب:۔  نماز کے بعد دعا کا مستحب ہونااحادیث سے مفہوم ہوتا ہے، اس عموم میں تراویح بھی داخل ہے لیکن ہر ترویحہ پردعا  نمازیوں پر بھاری  گزرتی ہے  اس لیے اختتام تراویح پر دعامناسب ہے اوریہی معمول ہے۔