موجودہ نکاح نامے کے مشمولات
سوال :۔موجودہ نکاح نامے میں جو شرائط ہیں کیا وہ اسلامی احکامات کے خلاف ہیں ۔ اکثر لڑکے والے اسےلوٹ مار کا ذریعہ اور لڑکی والوں کی لالچ کہہ کر کاٹ دیتے ہیں۔ م ۔ع کوئٹہ
جواب:۔رائج نکاح نامہ میں بہتری کی گنجائش موجود ہے اوراہل علم وقتا فوقتااس کااظہاربھی کرتے ہیں مگر اس کی شقوں کو خلاف شریعت کہنا زیادتی ہے۔شرائط کے متعلق جو کالم نکاح نامہ میں دیے گئے ہیں دونوں خاندان باہمی گفت وشنید سے اس سے اتفاق یااختلاف کرسکتے ہیں مگرمعاہدے کاکوئی ایک فریق اپنی مرضی دوسرے پر مسلط نہیں کرسکتا،اگر کوئی فریق کسی شرط کااضافہ یا کسی شرط کو حذف کرنا چاہیے توایک معاہدے کے حیثیت سے دوسرے فریق کی رضامندی ضروری ہے۔