قبر پر اگربتی جلانے کے بارے میں کیا احکامات ہیں؟



سوال: ۔قبر پر اگربتی جلانے کے بارے میں کیا احکامات ہیں؟(سیدانیس الرحمن) جواب:۔ قبرستان آگ لے جانےیا قبروں پر چراغ جلانے کی ممانعت آئی ہے۔اگربتی بھی آگ ہی ہے اس لیے قبرپر اسے جلانے کی اجازت نہیں ہے۔میت سے آگ یا آگ میں پکی اشیاءکو دوررکھنا چاہیے۔مسلمان اسی وجہ سے اپنی اموات کی تدفین کے وقت قبروں میں کچی اینٹوں کا استعمال کرتے ہیں ۔یہ عمل اسراف بھی ہے کیونکہ اس کامقصد اگر میت کوخوشبو پہنچانا ہے تواس کے لیے اپنے اعمال کی خوشبو اورجنت کے جھونکے کافی ہے اوراگر وہ گناہ گار ہے تواگر بتی سے اس کی قبر کی ظلمت یا بداعمالیوں کی بد بو ختم نہیں ہوسکتی ۔ایک امکان یہ رہ جاتا ہے کہ قبر کی تعظیم اوراس کاقرب حاصل کرنے کے لیے ایسا کرتے ہوں مگر اس نیت سے بھی یہ عمل ممنوع ہی ٹھہرتا ہے۔