زندہ شخص کی طرف سے عمرہ یااس کوایصال ثواب کرنا



سوال :۔زندہ انسان کا عمرہ ادا کیا جاسکتا ہے، مثلا میری والدہ حیات ہیں اگر میں ان کا عمرہ کرنا چاہوں  تو کیا کرسکتی ہوں؟
 
جواب۔حج کی طرح عمرہ بھی  کسی زندہ شخص کی طرف سے کیاجاسکتا ہے البتہ کسی دوسرے کی طرف سے عمرہ کرتے وقت احرام اس کی نیت سے باندھا جائے اورتلبیہ بھی   اس کی طرف سے پڑھاجائے۔اگراپنے لیے عمرہ کیاجائے  تواس کاثواب  بھی  جس طرح مرحومین کو بخش سکتے ہیں اس طرح زندوں کوبھی بخش سکتے ہیں۔(البحرالرائق ج؛2/ص؛243/مطلب فی القراءۃ للمیت واھداء ثوابھا لہ، ط؛ سعید)