شوہر پر بیوی کی طرف سے زکوۃ کی ادائیگی
سوال: ۔ میری بیوی کے پاس جو سونا ہے اس پر ایک لاکھ زکوٰۃ بنتی ہے تو کیا یہ زکوٰۃ مجھے دینی ہے یا وہ خود ادا کرے گی؟ (عرض گزار: شایان)
جواب:۔سونابیوی کا ہے توزکوۃ بھی وہی اداکرے گی مگرچونکہ زکوۃ مالی عبادت ہے اس لیے بیوی کی اجازت سے آپ بھی اداکرسکتے ہیں ۔ (کذا في فتاویٰ قاضی خاں علی الفتاویٰ الہندیۃ / فصل في أداء الزکاۃ ۱؍۲۶۲۔ہدایۃ ۱؍۱۸۵)