تجدید نکاح کاطریقہ
سوال:۔جناب میں نے آپ کا جواب پڑھ لیا کہ شوہر جب اپنی بیوی کو ”تم فارغ ہو“ کہتا ہے تو دوبارہ ساتھ رہنے کے لیے میاں بیوی کو تجدید نکاح کرنا پڑتا ہے، براہ کرم تجدید نکاح کا طریقہ ذکر فرمادیں ۔
جواب:۔تجدیدنکاح کا طریقہ یہ ہے کہ کم از کم دو گواہوں کی موجودگی میں نئے مہر کے ساتھ نکاح کا ایجاب وقبول کرلیں۔ ۔بدائع الصنائع(3/187، فصل فی حکم الطلاق البائن ، ط؛ سعید)