موبائل میں تلاوت
سوال : ۔موبائل میں موجود قرآن اگر بنا وضو پڑھیں تو گنا ہو گا یا اجر ملے گا ؟
جواب۔موبائل میں بے وضوقرآن کریم کی تلاوت جائز ہے اوراجرملے گا۔اگراسکرین پر قرآن کریم کھلاہواہو توبے وضوموبائل کوہاتھ میں لینااورمختلف اطراف سے چھونا بھی جائز ہےمگراسکرین کوبغیر وضوچھونا خلاف احتیاط ہے۔شامی(1 / 173، کتاب الطہارۃ، سنن الغسل،ایضاص292، کتاب الطہارۃ، باب الحیض ط: سعید)