ریاض الجنۃ میں نماز کی فضیلت



سوال :۔ ریاض الجنۃ میں نماز پڑھنا ضروری ہے یا نہیں ؟جب کہ بعض لوگوں کو دیکھا گیا ہے کہ وہ ایک دوسرے کو دھکا دے کر نماز پڑھنے کی کوشش کرتے ہیں ۔
 
جواب:۔ریاض الجنۃ میں نمازپڑھناضروری تو نہیں مگر فضیلت بہت رکھتا ہے کیونکہ جنت کاٹکڑاہے اوروہاں نماز پڑھنا گویا  جنت میں نماز پڑھنا ہے۔ حضرت عبد اللہ بن زید المازنی   رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے مروی ہے کہ آپ ﷺ نے فرمایا کہ میرے حجرہ اور منبر کے درمیان جنت کے باغوں میں سے ایک باغ ہے،محمد بن منکدرؒ  فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت جابر     رضی اللہ تعالیٰ عنہ  کو نبی کریم ﷺ کی قبر اطہر پر روتے ہوئے دیکھا   اور  وہ یہ فرمارہے تھے کہ یہاں آنسو بہانے چاہیے، میں نے آپ ﷺ کو یہ فرماتے ہوئے سنا ہے کہ میری  قبر اور منبر کے درمیان جنت کے باغوں میں ایک باغ ہے۔ریاض الجنۃمیں جتنی عبادت ہوسکے کرنا بہتر ہے، فرض پڑھ سکے تو بہت بہتر ورنہحسب ِ سہولت نفل پڑھ لےاور اگر یہ بھی ممکن نہ ہو تو ذکر وتسبیحاتاوردعاء وغیرہ کرلےتاہم دوسروں کو تکلیف نہ دے۔وہاں عبادت کرنا مستحب ہے اور مسلمان کی ایذاء رسانی حرام ہے۔صحيح البخاري (2/ 61)شعب الإيمان (6/ 53)