سگےبھائی بہن کے دودھ شریک بھائی بہن سے نکاح کرنا



سوال:۔ سراج کی ماں نے معین کو اپنا دودھ پلایا ہے، اب سراج کے چھوٹے بھائی  اور معین کی چھوٹی بہن  کا  نکاح ہوسکتا ہے، تفصیل سے جواب دیجئے گا، شکریہ۔(عبدالباقی، کراچی پاکستان)
 
جواب :۔صرف  معین کاسراج کی بہنوں میں سے کسی کے ساتھ نکاح نہیں ہوسکتاباقی  رشتے جائز ہیں یہاں تک کہ خودسراج کامعین کی کسی بہن سے نکاح جائز ہے۔ (الدر المختار علی ہامش الرد المحتار ۴؍۴۱۰ زکریا، الفتاویٰ الہندیۃ ۱؍۳۴۳ زکریا