بینک سےقسطوں پرگاڑی لینا
سوال:۔ میرا سوال یہ ہے کہ بینک سے قسطوں پر کار لینا جائز ہے یا نہیں ؟ (شایان اقبال)
جواب:۔ قسطوں پر خرید فروخت فی نفسہ تو جائز ہے لیکن بینک شرعی قواعدوضوابط کی رعایت نہیں رکھتےاس لیے بینک سے قسطوں پر کوئی چیز لینا جائز نہیں ہے۔المبسوط للسرخسي(13 /9، باب البیوع الفاسدہ، ط؛ غفاریہ)