حج وعمرہ کے مسنون طریقہ کار کے متعلق
سوال : ۔مجھے حج و عمرہ کے مکمل مسنون طریقہ کار سے متعلق آگاہی فراہم کریں جو قرآن و سنت سے ثابت ہو اوردوران حج، ایام حج سے پہلے یا بعدعمرہ کے اہتمام سے متعلق بتائیے گا؟ اس کی ادائیگی کا کیا طریقہ کار ہے؟(عمران مغل)
جواب:۔ اس مختصر کالم میں تفصیل کی گنجائش نہیں ہے۔بہتریہ ہے کہ اس موضوع پر جو رسالہ لکھے گئے ہیں ان کا مطالعہ کیاجائے۔محترم مفتی عبد الرؤف سکھروی صاحب کی کتاب ”حج وعمرہ“ اور ”عمرہ کا آسان طریقہ “ ، اسی طرح مفتی انعام الحق قاسمی صاحب کی کتاب ”عمرہ اور حج کا آسان طریقہ “ کا مطالعہ مفید رہے گا۔