تصویرسازی اوراس کی اجرت کاحکم



سوال:۔ میں نے پہلے بھی میسج کیا تھا جواب نہیں دیا گیا۔میرا سوال یہ ہے کہ  فوٹوگرافی کرنا، ویڈیو اور فوٹو اور اس کو اپنا پیشہ بنانا، یہ کیا اسلام میں جائز ہے۔(عرض گزار: حسنین ظہیر، راولپنڈی)
 
جواب:۔جان دار کی تصویر کشی کرنا یااس کی ویڈیو بنانا حرام اور ناجائز ہے۔احادیث میں اس پر سخت وعیدیں  وارد ہوئی ہیں ۔اس کوپیشہ بناناحرام ہے اوراجرت بھی حرام ہے البتہ غیر ذی روح کی تصویر کشی میں کوئی مضائقہ  نہیں ہے مثلا درختوں،پہاڑوں، دریاؤں اورحسین مناظر تصویر کشی کی جائے تو جائز ہے اور اجرت   بھی حلال ہے۔صحیح البخاری(۲/۸۸۰ ، کتاب اللباس ، باب عذاب المصورین یوم القیامۃ ، رقم الحدیث : ۵۹۵۰ ، الصحیح لمسلم : ۲/۲۰۱ ، کتاب اللباس والزینۃ ، باب تحریم تصویر صورۃ الحیوان)الدر المختار مع الشامیۃ(۹/۵۱۹ ، کتاب الحظر والإباحۃ ، فصل في اللبس)