مساجد سےقرآن کریم کے نسخے گھر لے جانا
سوال: ۔مساجد میں جو قرآن مجید رکھے جاتے ہیں تو بِلا اجازت امام مسجد کے اگر ان میں سے ایک قران مجید گھر پڑھنے کیلئے لایا جائے تو کیا ایسا جائز ہے کہ نہیں؟ مطلب امام مسجد کی اجازت ضروری ہے کہ نہیں؟(حسنین احمد)
جواب:۔ مساجد میں جو قرآن کریم کے نسخے رکھے ہوئے ہوتے ہیں وہ اس مسجد پر وقف ہوتے ہیں اور انہیں امام مسجد کی اجازت سے بھی گھر لانا جائز نہیں ۔الدر المختار وحاشية ابن عابدين (رد المحتار) (4/ 365)