خون کاعطیہ دینا



سوال:۔ کسی مستحق مریض کو خون دے سکتے ہیں یا نہیں؟نیزاگر کسی کی زندگی خطرے میں ہواور اسے خون دینا ناگزیر ہوتو اُس کے متعلق کیا حکم ہے؟
 
جواب:۔(۱)جب مریض اضطراری حالت میں ہو اور ماہر داکٹر کی نظر میں خون دئیے بغیر اس کی جان بچانے کا کوئی راستہ نہ ہوتو خون دینا جائز ہے۔
(۲)جب ماہر داکٹر کی نظر میں خون دینے کی حاجت ہو، یعنی مریض کی ہلاکت کا خطرہ نہ ہو لیکن اس کی رائے میں خون دئیے بغیر صحت کا امکان نہ ہو ، تب بھی خون دینا جائز ہے۔
(۳) جب خون نہ دینے کی صورت میں  ماہر داکٹر کے نزدیک مرض کی طوالت کا  اندیشہ  ہو، ا س   صورت میں بھی   خون دینے کی گنجائش ہے۔ان تمام صورتوں میں خون کاعطیہ دینا توجائز ہے مگر خون کامعاوضہ لینادرست نہیں ہے۔شامی(3 / 211، باب الرضاع، ط؛ سعید)