میڈیکل ریپ کادوائیوں کے نمونے کسی اورکو دینا



سوال : ۔میڈیکل ریپ کوکمپنی کیطرف سےدوائی کےسیمپل ملتے ہیں جوکہڈاکٹر کےلیےہوتے ہیں۔ کیا میڈیکل ریپ اس کو ڈاکٹرکےعلاوہ کسی دوسرے شخص  کو جو کہ مریض ہو دے سکتا ہے؟اس کےعلاوہ کمپنی کی طرف سےبال پین، ٹائم پیس وغیرہ بھی مل جاتے ہیں کیا اسےبھی ڈاکٹر کے ساتھ ساتھ دوسرےلوگوں کو دےسکتاہے؟خورشید احمد
 
جواب:۔ میڈیکل  ریپ  کمپنی کانمایندہ ہوتا ہے جو ڈاکٹر کے سامنے اپنی کمپنی کی پراڈکٹ کاتعارف پیش کرتا ہے اورڈاکٹر کو قائل کرنے کی کوشش کرتا ہے کہ وہ  اس کی کمپنی کی پراڈکٹ مریضوں کے لیے تجویزکرے۔اس مقصد کے لیےمیڈیکل ریپ کوکمپنی کی طرف سےدوائیوں کے  جوسیمپل اور دیگر اشیاء ملتی ہیں وہ میڈیکل ریپ کے ہاتھ میں امانت ہوتی ہیں اوراسے کمپنی کی ہدایت کے مطابق  ڈاکٹروں کو ہی دینا ضروری ہے۔ (45/ 87،  الوکالۃ ، ضمانالوكيلماتحتيدهمنأموال، ط: طبعالوزارة)