پستہ قد ہونے کی وجہ سےمؤذن پر اعتراض کرنا



سوال:۔موذن کیسا شخص ہونا چاہیے؟ ہمارے یہاں ایک مؤذن ہے، نیک ، دیندار ہے، باشرع ہے، لیکن اس کا قد چھوٹا ہے، تو بعض نمازی اعتراض کرتے ہیں کہ اس کا قد چھوٹا ہے  اس کو مؤذن نہیں ہونا چاہیے، تو کیا ان کا اعتراض درست ہے؟ (عبد الحسیب، کراچی)
 
جواب:۔مؤذن  ایسا شخص ہونا چاہیے  جو  سمجھدار، متقی پرہیزگار، دینداروامانتدار ہو، نمازوں کے اوقات سے باخبر ،اذان ونماز کے مسائل سے  واقف ہو اور بلند آواز کا حامل ہو۔قد  کا چھوٹایا  بڑا ہونا، رنگ کا کالایا  گورا ہونا وغیرہ خلقی اوصاف ہیں ،ان پر نہ حکم کا مدارہے اورنہ ہی ان چیزوں کا بنیاد بناکراعتراض درست ہے۔(حاشية الطحطاوي على مراقي الفلاح  (ص: 197)  کتاب الصلاۃ، باب الاذان، ط: داراالکتب العلمیہ بیروت)