الکحل کاحکم
سوال:۔الکحل کے بارے میں آپ کی کیارائے ہے۔میرے خیال میں تو یہ چیز اتنی عام ہوگئی ہے کہ کھانے پینے کی ہر پروڈکٹ میں شامل ہوتی ہے۔اب کیاکیاجائے۔صدیق احمد،ہری پور
جواب:۔اگر کسی شئ میں الکحل کا ملایا جانا ثابت ہو اور یہ بھی معلوم ہو کہ وہ انگور یا کھجور سے کشیدکیا ہوا ہے تو وہ چیز ناپاک اور حرام ہوگی۔ اگر معلوم ہوکہ الکحل انگو ر وکھجور کے علاوہ کسی اور چیز سےکشید کیا گیا ہے تو وہ پروڈکٹ پاک اور حلال ہوگی بشرطیکہ نشہ کی حد تک اس میں الکحل شامل نہ ہو۔اگر الکحل کا ماخذ معلوم نہ ہو لیکن قرائن کی بنا پر اغلب یہ ہو کہ وہ الکحل انگور وکھجور سے حاصل کردہ نہیں ہے جیساکہ آج کل غالب یہ ہے کہ انگور اور کھجور کے علاوہ دیگر نباتات سے الکحل حاصل کیا جاتا ہےتو ایسی مصنوعات کو حلال اورپاک تصور کیا جائے گا ۔